بھارت اپنے مظالم سے نظریں ہٹانے کیلئے الزامات عائد کرتا ہے، امریکا سے تعلقات میں بہتری آئی،ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے میں مصروف ہے، جعلی مقابلے اور لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نظریں ہٹانے کیلئے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی حکام سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لاینز پر ملاقاتیں ہوئیں, امریکی وفد کے حالیہ دورے سے تعلقات میں بہتری آئی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پر آپریشن کے حوالے سے آی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کی ہیں اس میں کئی دہشت گرد مارے گئے،، ہم افغانستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں،، پاکستانی مغوی کے حوالے سے معاملہ افغان حکومت سے اٹھایا ہے،،، اس ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں,نفیس زکریہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر ڈیل میں شامل فریقین کو اپنے وعدوں کا پاس رکھنا چاہیے،سی پیک کا مقصد خطے کی باہمی منسلکی میں اضافہ کرنا ہے یہ ون بیلٹ ون روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس کو 100 سے زائد ممالک اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے