سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے، اپنی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن )ر(صفدر پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7سو اٹھاون پر سیٹ بک کرلی گئی ہے۔ ٹکٹ کے مطابق نواز شریف اکیس اکتوبر کی شام لندن سے روانہ ہوں گے اوربائیس اکتوبر کی صبح چار بج کے چالیس منٹ پر علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور پہنچیں گے, ذرائع کے مطابق نواز شریف کا تئیس اکتوبر کو نیب عدالت میں پیش ہونے کا بھی امکان ہے