شہباز شریف کو پارٹی قیادت سنبھال لینی چاہیے، وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ

پریس کلب اسلام آباد میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے میٹ دی پریس سے دبنگ خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ قول وفعل اور کردار کا حامی رہے ہیں، سیاست میں ان کے خیالات شاید اپنے قائدین سے نہ ملتے ہوں، سیدھی بات اس لئے کر جاتا ہوں کہ حکومتوں کی زیادتیاں دیکھی ہیں, ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرین دہشتگرد قرار دیے گئے ہیں تو کیا امریکہ غلط کہتاہے، ہمارے ادارے آخر کیا کر رہےہیں، اس ملک کو ٹیکنوکریٹ کی ضرورت نہیں ہے,وفاقی وزیر بولے کہ میں انصاف کی بات کروں گا چاہے وزیراعظم ہی ناراض کیوں نہ ہو جائیں، حکمرانوں کے خلاف کیس عدلیہ کا بھی امتحان ہے,وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں ٹوٹتی اور بنتی رہتی ہیں، پارٹی کو اگر زندہ رکھنا ہے تو اداروں کے ساتھ ٹکراؤ سے گریز کرنا چاہیے