پاکستان میں3سال سے بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئی تھیں،ڈاکٹرعشرت حسین
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران عشرت حسین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت آنے پر پاکستان کی برآمدات تقریباً تم ہوگئی تھیں اور امید ہے کہ رواں سال کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی سے قیمتیں بڑھیں تو درآمدات بھی کم ہوں گی
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ہمارا فنانسنگ گیپ زیادہ ہے، اس لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جانے کا فیصلہ کیا۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں قومی مفاد کو سامنے رکھا جائے گا اور اس کے بعد عالمی بینک اور دیگر اداروں سے بھی مدد مل سکے گی۔عشرت حسین نے بتایا کہ پاکستان میں 35 لاکھ افراد میں سے 12 لاکھ ہی ٹیکس ادا کرتے ہیں،ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بڑھانا پڑے گا۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہمارےپاس ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا اختیار ہونا چاہیے، اگر 20 لاکھ لوگ بھی ٹیکس ادا کرنے لگیں تو تناسب بہتر ہوجائے گا۔