ابوظہبی ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان کو 9 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 491 رنز درکار
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 9 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 491 رنز درکار ہیں، گزشتہ روز کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز سے نامکمل اننگز شروع کریں گے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا۔