اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے کی پانچ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی
منشا بم کے بیٹے طارق منشا نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا.جسٹس محسن اختر کیانی نے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو طارق منشا کی گرفتاری سے روک دیا ۔طارق منشا زمینوں پر قبضوں کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،، طارق منشا کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کی گئی۔ عدالت کی جانب سے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے