جامشورو کے قریب ایم نائن موٹروے پر 2 ٹرالروں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق
جامشورو میں دو ٹرالروں میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جامشورو کے علاقے لونی کوٹ کے قریب ایم نائن موٹر وے پر دوٹرالر ا?پس میں ٹکرا گئے ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا ا?غاز کیا اور لاشوں اورزخمیوں کو لیاقت میڈیکل اسپتال منتقل کیا۔