سکھر پولیس نے مغوی لڑکی فیصل آباد سے بازیاب کرالی،ملزمان فرار
سکھر پولیس نے دو ماہ قبل روہڑی سے اغوا ہونے والی لڑکی کوفیصل آباد سے بازیاب کرالیا ہے۔سکھر پولیس کے مطابق لڑکی کو بازیاب کرالیاگیا ہے تاہم ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں پولیس کے مطابق کارروائی کال ٹریسنگ سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔اغواء کاروں نے مغوی لڑکی فردوس کھوکھر کی بازیابی کیلئے10 لاکھ روپے تاوان طلب کیاتھا، 25سالہ فردوس کھوکر کو دو ماہ قبل روہڑی بازار سے چوڑیاں بیچتے وقت اغوا کیا گیا تھا۔