2 برس میں دوبارہ عمرے پر عائد 2ہزار ریال فیس کی شرط بھی ختم

Oct 19, 2018 | 15:36

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے عمرے کے لیے ا?نے والے زائرین کے لیے مکہ اور مدینہ کے علاوہ دوسرے شہروں میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ 2برس میں دوبارہ عمرے پر عائد 2ہزار ریال فیس کی شرط بھی ختم کی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حکام اور عمرہ وحج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا ہے، فیس خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔دریں اثنا عرب اخبار کے مطابق عمرہ زائرین کو پہلے عمرہ زائرین کو صرف مکہ اور مدینہ جانے کی اجازت دی جاتی تھی۔اب سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین سعودی عرب میں سیاحت کے دوسرے مقامات پر بھی جا سکیں گے۔عرب اخبار کے مطابق سعودی حکومت نے یہ فیصلہ سیاحت کے فروغ کے لیے کیا ہے۔عمرہ زائرین کو 30دن کا ویزہ دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں