لورالائی میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام،دوخودکش حملہ آورہلاک
فرنٹیئرکوربلوچستان نے لورالائی میں دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دوخودکش حملہ آورہلاک کردیے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے سپن مسجد کے قریب چوکی پر مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کااشارہ کیا لیکن حملہ آورنہ رکے اورایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔جوابی کارروائی میں سیکیوررٹی اہلکاروں نے مشتبہ افرادکاپیچھا کیا اور انہیں ہلاک کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا جسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔