شمالی شام میں مجوزہ محفوظ زون کو مزید توسیع دی جائے گی: طیب اردوان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت امریکی حکام کی طرف سے اعلان کردہ شمالی شام میں مجوزہ محفوظ زون کو مزید توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترکی شمال مشرقی شام میں بارہ حفاظتی چوکیاں بنائے گا جو مشرق میں عراق کی سرحد سے مغرب میں تین سومیل دور دریائے فرات تک کے علاقے پرمحیط ہوں گی۔ادھرترک صدر اور ان کے ا مریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شمالی شام میں محفوظ زون کے قیام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا