ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات
اقوام متحدہ میں پاکستان کیمستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے کشمیرکی تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ منیر اکرم کو تعینات کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے ملیحہ لودھی کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سے الوداعی ملاقات کی اور ملیحہ لودھی نے الوداعی ملاقات میں بھی سیکریٹری جنرل یواین کو کشمیرکی تازہ صورتحال سےآگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری جنرل یو این کا کہنا تھا کہ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں ہر موضوع اور ہر پہلو پرپاکستانی موقف پیش کیا،ملیحہ لودھی نے تجربے اور کارکردگی سے یواین میں پاکستان کی ساکھ بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ یاد رہے کہ دسمبر 2014 میں ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور انھوں نے فروری 2015 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں جبکہ منیر اکرم سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی 2002 سے 2008 تک اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔