امریکی صدر کی سی این این کیخلاف مقدمے کی دھمکی،ادارے کو خط جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیتے ہوئےادارے کو خط بھی جاری کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر ایک اور حملہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کیخلاف مقدمے کی دھمکی دیتے ہوئے ادارے کو خط بھی جاری کر دیا۔ امریکی صدر کے وکلاء نے بیان دیا کہ سی این این کیخلاف مقدمے کی دھمکی جانب دارانہ رپورٹنگ پر دی گئی ہے، امریکی تاریخ میں کبھی کسی صدر کیخلاف ایسی جانبدارانہ رپورٹنگ نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ترجمان سی این این کا کہنا تھا کہ چینل کو بھیجا گیا خط پی آر سٹنٹ سے زیادہ کچھ نہیں۔امریکی صدر کی جانب سے سی سی این پر جھوٹے اشتہارات چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کانگریسی انتخابات کے اگلے دن 7 نومبر 2018 کو امریکی صدر ٹرمپ نے غصے کا اظہار کیا تھا۔ جب سی این این کے ایک نمائندے جم ایکوستا نے ٹرمپ سے 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات اور میکسیکو کے راستے سفر کرنے والے تارکین وطن سے متعلق سوالات کیے تھے۔