وزیراعظم نے غیر ملکی زرمبادلہ، برآمدات اضافے کے اعدادوشمار ٹویٹ کر دیئے
: وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی زرمبادلہ، برآمدات اضافے کے اعدادوشمار ٹویٹ کر دیئے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پاکستان کی برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا،ملکی درآمدات میں 18.6 فیصد کمی لائی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 111 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ ہوا۔