ہمارے ادارے ہمارافخر،سلامتی اوردفاع کےضامن ہیں:ڈاکٹرفردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومت سندھ کے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے عوامی جلسوں کا انعقاد عوامی جذبات کا مظہر نہیں ہے ۔متعدد ٹوئٹس میں انہوں نے کہاکہ لوگوں نے دو روز پہلے ووٹ کی طاقت سے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کا بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ مسترد کردیا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ہمارے ادارے ہمارا فخر اور ہماری سلامتی اور دفاع کے ضامن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مخالف بیانیے سے متاثر بعض عناصر اپنے غیرذمہ دارانہ بیانات سے اپنے آقائوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔فردو س عاشق اعوان نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کو ملک اور ریاست سے متعلق کوئی تشویش ہے تو انھیں غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے ۔