پنجاب میں نیاپاکستان ہائوسنگ منصوبے کے تحت دوسری قرعہ اندازی آج ہوگی
پنجاب میں نیاپاکستان ہائوسنگ منصوبے کے تحت گھروں کی الاٹمنٹ کی دوسری قرعہ اندازی آج (ہفتہ) اوکاڑہ میں ہوگی۔ پنجاب کے رہائش اورشہری ترقی کے وزیر میاں محمودالرشیدنے بتایا کہ یہ قرعہ اندازی رینالہ خورد میں منصوبے کے مقا م پر ہوگی۔پہلی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی گزشتہ ہفتے ضلع لودھراں میں ہوئی تھی۔