ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار سے آگاہ کیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزسے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کی حالت زار سے آگاہ کیا جو ظالمانہ لاک ڈائون کے باعث شدیدمشکلات کاشکار ہیں۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اگست اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے بارے میں بیان پر ان کاشکریہ ادا کیا۔انہوں نے اپنی تعیناتی کی مدت کے دوران نیویارک میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ساتھ قریبی تعاون پر سیکرٹری جنرل اور ان کے دفترکاشکریہ ادا کیا۔