امریکی گلوکارہ لیڈی گاگافارمنس کے دوران سٹیج سے سر کے بل گِر گئیں
ہا لی ووڈ کی معروف امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنی ایک پرفارمنس کے دوران سٹیج سے سر کے بل گِر گئیں۔غیر ملکی میڈیا ذرا ئع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب لیڈی گاگا نے حاضرین میں جیک نامی اپنے ایک مداح کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ جیک جیسے ہی سٹیج پر آئے تو لیڈی گاگا نے چھلانگ لگا کر ان کی بانہوں میں سمانے کی کوشش کی۔جیک اس دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائے اور دونوں سٹیج سے فرش پر آ گرے۔بعد میں کنسرٹ کے دوران گاگا نے اپنے گانے 'بیڈ رومانس' پر ایتھلیٹس کی طرح پرفارم کر کے یہ واضح کیا کہ گرنے کے باعث انھیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔