امریکی سپر ماڈل بیلاحدید دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
امریکی سپر ماڈل بیلا حدیدکو دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قراردے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گریک میتھ میٹکس کا ماننا ہے کہ23 سالہ امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کا چہرہ 94.35 فیصد پرفیکٹ ہے ، اس لحاظ سے وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائی ہیں۔ان کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے دیگر خدوخال 94.35 فیصد تک خوبصورتی کے ”گولڈن ریشو آف بیوٹی“ پر پورا ا±ترتے ہیں۔اس فہرست میں امریکی گلوکارہ بیونسے دوسرے اوراداکارہ امبر ہیرڈ اس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔