مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5افراد جاں بحق،ایک زخمی
اوکاڑہ کے علاقہ اڈہ گیمبر کے نواحی گاؤں 60 فور آر میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں خاتون شامل جبکہ ایک زخمی نعشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اڈا گیمبر کے نواحی گاؤں 60 فور آر میں ایک شخص عمران کے مکان کی زیر تعمیر چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں خاتون اور چار بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان زیر تعمیر تھا اور چھت پر ملبہ رکھا ہوا تھا جس کا لوڈ چھت برداشت نہ کر سکی اور گر گئی حادثہ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والوں میں پروین زوجہ عمران شکیل ولد عمران عمر چار سال صدیقہ دختر بلال عمر دو سال ایمان فاطمہ دختر بلال عمر تین سال محمد عدیل ولد صدام حسین عمر چار سال جبکہ عمران کی پانچ روز کی کی بچی شامل ہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز، فائر اور ریسکیو وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں نے بچوں اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک چار سالہ بچہ شکیل ولد عمران شدید زخمی ہے جس ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس نے حادثہ کی تحقیقات شروع کر دی -