عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

Oct 19, 2024 | 12:47

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت  کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس پر سماعت کی، وکلا عثمان ریاض گل، فیصل چودھری اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل فیصل چودھری نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی حاضری کیلئے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے، 3 اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے وکلا کی ملاقات نہیں ہو سکی۔وکیل فیصل چودھری نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملزمان کس حالت میں ہیں، ویڈیو لنک ممکن نہیں تو ملزمان کی عدالت پروڈکشن کے احکامات جاری کیے جائیں۔جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک صرف ایک سماعت کیلئے کرنا چاہتے یا تمام سماعتیں ویڈیو لنک کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں؟ ویڈیو لنک پر سماعت چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دے دیں۔بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں