3 میچز کی سیریز کے فائنل میچ کے لئے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد روانہ

Oct 19, 2024 | 14:18

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج رات ملتان سے اسلام آباد روانہ ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا کل پریکٹس سیشن شیڈول نہیں ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ اور دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزیدخبریں