ڈینگی مریضوں کے لئے مقررہ ٹیسٹ فیس سے زائد وصولی کرنے والی لاہور کی چوبیس لیبارٹریوں کو سیل کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ڈینگی ٹیسٹ کی فیس نوے روپے مقرر کررکھی ہے جس کی خلاف ورزی پر مزیدچوبیس لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے مالکان اورملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھرسیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے اورساڑھے آٹھ سو سروس سٹیشنز کوحفاظتی انتظامات یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی حکومت نے نرسری مالکان کو بھی ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔