وزیرخارجہ امریکہ کے چارروزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئیں۔ اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ اُمور اورعلاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گی۔
حناربانی کھرچارروزہ دورہ امریکہ میں دوطرفہ امور،سٹریٹجک اورباہمی دلچسپی کے امورپرامریکی حکام سے بات چیت کریں گی، وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اپنے دورے کے دوران امریکی ہم منصب ہلری کلنٹن اور قومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔