اٹک میں مسافربس الٹنے سے سترہ طلباء سمیت پچیس افراد زخمی ہوگئے۔
مسافربس واہ کینٹ سے اٹک جارہی تھی کہ سنجوال روڈ کے قریب جھلاخان چوک پرالٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں پچیس افراد زخمی ہوگئے جن میں سترہ طلباء بھی شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈاکوارٹراسپتال اٹک منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بس کا ٹائرپھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔