میٹ کی بروقت تنصیب نہ ہونے سے اسلام آباد میں انیس نومبرسے کھیلا جانے والا انڈورمینزایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا ۔
انڈورمینزایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی ایشین ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوسونپی تھی، یہ ٹورنامنٹ انیس سے پچیس نومبرتک اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا لیکن میٹ کی بروقت تنصیب نہ ہونے کے باعث پی ایچ ایف نے ایشین ہاکی ایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں لہذاٰ نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روزتک متوقع ہے۔