انسداد ڈینگی لاروے کی تلفی کے اقدامات اٹھانے میں سستی کامظاہرہ کرنے والےسرکاری افسران کو تنبہیہ کردی گئی۔ متعدد سرکاری افسران اورپرائیویٹ اداروں کےخلاف مقدمات بھی درج کروادیےگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایت پرانسداد ڈینگی لاروے کی تلفی کےسلسلے میں اقدامات تیزکردیےگئے ہیں تمام سرکاری افسران اوراداروں کوتنبہیہ کی گئی ہےکہ اگرانہوں نےانسدادڈینگی کے حوالے سےاقدامات نہ کیے توان کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ وزیراعلی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنراقبال ٹاون نادیہ ثاقب کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں متعلقہ محکموں کےافسران نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرنےمتعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری وپرائیویٹ اداروں میں حفاظتی اقدامات کویقینی بنائیں اوراگرکوئی بھی سرکاری وپرائیویٹ ادارہ تعاون نہ کرے توان کےخلاف مقدمات درج کروائےجائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرکاکہناتھاکہ انہوں نےمصطفےٰ ٹاون کے واسا سب انجینئرکے خلاف صفائی کے نامناسب انتظامات پرکیس رجسٹرڈ کرادیاہے جبکہ راوی موٹرز کی گراونڈ میں موجود پانی میں بھی ڈینگی لاروا پایا گیا جس پرمتعلقہ افسران کے خلاف کیس رجسٹرڈ کرایا دیا گیاہے۔