کراچی میں قتل وغارت گری کے مختلف واقعات میں مزید گیارہ افراد کوموت کی نیند سلادیا گیا۔ نو افراد زخمی
شہرقائد میں اٹھارہ ستمبرکوچھبیس انسانی جانوں کی بھینٹ کے بعد انیس ستمبرکا آغازبھی شہریوں کے لیے بہترثابت نہ ہوا۔ اٹھارہ گھنٹوں میں پولیس اہلکارسمیت گیارہ افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے، رامسوامی کے علاقے سے ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اورنگی ٹاؤن میں اکرم نامی شخص کو قتل کردیا، آگرہ تاج کالونی میں دہشتگردوں نے سرورنامی پولیس اہلکارکوموت کے گھاٹ اتارا جبکہ ملیرسعودآباد میں فائرنگ کے واقعہ میں سلمان نامی شخص ہلاک ہوگیا ملیر ہی کہ علاقے غریب آباد میں مسلھ افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن سرور گوپانگ اور اس کا ساتھی عبدالغنی ہلاک ہوگیا ادھر پی آئی بی کالونی میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں تیں زخمیوں میں سے ایک عمیر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا لیاری بہار کالونی میں ایک مکان سے خواجہ سرا کی چار روز پرانی لاش ملی ہے ،شاہ لطیف ٹاون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وزیر خان نامی شخص ہلاک ہوگیا نارتھہ ناظم آباد بلاک ایس میں گھر میں گھس کر مسلح افارد نے فائرنگ کرکے وحید نامی شخص کو قتل اور اس کی ہمشیرہ آمنہ کو زخمی کردیا نارتھہ ناظم آباد بلاک ایف میں مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے مٰن بہادر خان نامی شخص ہلاک جبکہ کار میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال پہنچایا گیا جبکہ نارتھہ ناظم آباد میں ایک کار پر فائرنگ سے انور حسین نامی شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔