سپریم کورٹ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی.
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے بے نظیر بھٹو کے سابق پروٹوکول آفیسرچوھدری اسلم کی درخواست کی سماعت کی.سماعت شروع ہوئی تودیگر فریقین کے وکلا عدالت میںموجود نہیں تھے جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پانچ رکنی بنچ نے خصوصی طور پر اس کیس کی سماعت رکھی تھی مگر وکلا کی عدم موجودگی اچھی بات نہیں،جس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔