صدر آصف علی زرداری تقریباً ایک سال بعد اپنے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے ملاقات کیلئے اچانک مرزا ہاؤس پہنچ گئے۔
کراچی میں صدر آصف علی زرداری بالآخر اپنے دیرینہ دوست ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کے گھر پہنچ ہی گئے۔ صدر زرداری ڈیفنس میں مرزا ہاؤس پہنچے تو اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر ذٓوالفقار نے انکا استقبال کیا، ذوالفقار مرزا کے فرزند حسنین مرزا بھی موجود تھے۔ آخرکتنا صبرہوتا اور کتنا انتظار، دوست تو دوست ہی ہوتا ہے۔ اور پھر برے وقتوں کا دوست تو قسمت سے ہی ملتا ہے۔ صدرزرادی جب دبئی میں زیرعلاج تھے تب ذوالفقارمرزا نے اہلیہ کے ہمراہ انکی عیادت کی تھی۔ کشیدہ سیاسی حالات میں اس ملاقات کی نہ تو تصدیق ہوسکی اور نہ ہی تردید کی گئی۔ حالات کشیدہ کیوں نہ ہوتے ذوالفقار مرزا گرجے اور برسے جو تھے۔ انکی زبان سے نکلنے والے شعلوں نے صدر زرداری کی سیاسی مفاہمت کوجلا کرراکھ جو کردیا تھا۔ آصف زرداری نےاپنےاتحادیوں کےہاتھوں مجبور ہو کر پرانے دوست کاساتھ چھوڑاتوبہت باتیں کی گئیں۔