انکی جماعت آئندہ عام انتخابات اقتدار کے حصول کیلئے نہیں بلکہ نااہل اور بدعنوان حکمرانوں سے نجات کے لئے لڑے گی۔ میاں نوازشریف
رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالہ ڈویژنز کی انتخابی، سیاسی اور تنظیمی جائزہ رپورٹس پیش کئے جانے کے موقع پر مرکزی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم گروہوں اور شخصیات کو شکست دینے کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروانے کیلئے سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف مسلم لیگ نون ہی کے پاس ان تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے جو قومی مفاد کو نظرانداز کرکے شخصی اقتدار کے لالچ میں مبتلا افراد نے پیدا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے سیاسی میدان میں اپنے اصولوں کو جدوجہد سے منوایا ہے اور عوام کی حمکرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک زمانہ ہماری کاوشوں کا معترف ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اب ملکی معشیت کو مظبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہمارا دوسرا بڑا ہدف ہے۔ اس سے پہلے نون لیگ کے صدر سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر گیگس سچیٹیپیا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب نون لیگ کے ایک اعلامیہ کے مطابق میاں نواز شریف اکیس ستمبر سے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے،نواز شریف اس دورے کے دوران سکھر، شکارپور اور کندھ کوٹ جائیں گے۔