میرپور خاص، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیراور گلگت بلتستان میں آج چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،آئندہ تین روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں، جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،سب سےزیادہ درجہ حرارت تربت میں44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، لسبیلا میں 43، نورپورتھل، رحیم یار خان 42، مِٹھی، شہید بینظیر آباد، کوٹ ادو، بھکر میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔