سانحہ بڈھ بیر کے بعد پشاور سمیت ملک بھر میں سرچ آپریشنز میں تیزی آگئی

بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملے کے بعد ملک بھرمیں سرچ آپریشنز میں مزید تیزی آگئی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بڈھ بیر اور متنی میں سرچ آپریشن کرکے آٹھ مہاجرین سمیت تیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، پی اے ایف کیمپ کے ارد گرد رہائش پذیر شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ رہائشی علاقوں کے مکینوں سے ان کے شناختی کارڈ کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب مردان میں سٹی پولیس نے سرچ آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔چنیوٹ میں کارروائی کے دوران تیئس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کوہاٹ کے نواحی علاقوں جنگل خیل اور گرد و نواح میں پولیس نے کارروائی کرکے تریپن مشکوک افراد کو حراست میں لے کر انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا