امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے بڈھ بیر میں پاکستان فضائیہ کے اڈے کے مضافات میں ہونے والے حملے کو ’ہولناک‘ اور ’قابلِ مذمت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں کسی ملک کو اتنا نقصان نہیں پہنچا، جتنا کہ پاکستان نے اٹھایا ہے،، جمعے کے روز اخباری بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں، محکمہ ٴخارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کی حمایت کرتا ہے، تاہم انہیں نہیں معلوم کہ یہ اُنہی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے،، اس سے قبل، بریفنگ کے آغاز پر ایک بیان میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے کہا کہ بظاہر یہ حملہ اُن افراد کے خلاف تھا جو ایک مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے تاہم خاص طور پر اُن خاندانوں کو ہدف بنانا گیا ہے جو پاکستانی فوجیوں کے اہل خانہ ہیں، یہ عمل ہر صورت قابل مذمت ہے،،
ترجمان نے کہا کہ وہ اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہلاک و زخمی افراد کے اہل خانہ اور اقربا سے دل کی گہرائی سے تعزیت کرتے ہیں،، مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ پاکستانی عوام اور دہشتگردی سے نبردآزما تمام لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔