امریکہ نے ہمارے طلبا کو ویزے نہ دے کر تعصب کی بدترین مثال قائم کی ہے:رضا ربانی

آرٹس کونسل کراچی میں مائیکرو سافٹ اسپیشلسٹ 2015 میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے سے متعلق تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب میں چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ہمارے طلبا نے نمایاں پوزیشن حاصل کر کےامن کا پیغام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی سطح پر اور حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھاؤں گا کہ وہ امریکیوں کو ویزے جاری نہ کریں، ہمیں ڈو مور کا کہنے والے اب خود ڈو مور کریں۔رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکی اچھی طرح سمجھتے ہیں پاکستانی عوام سوچ رکھنے والی قوم ہے، طلبا کواسکالر شپ میرٹ پر نہیں دیے جا رہے صرف اسلام آباد کی اشرافیہ کو نوازا جا رہا ہے کیمرہ مین محمد وسیم کے ساتھ انفاس کھوکھر وقت نیوز کراچی