لاہورمیں نالج پارک کےقیام کےلیےاکیس ارب روپے مختص کرنے کااعلان کیا ہے :شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت نالج پارک کےقیام کےحوالےسےاجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود،چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،مختلف یونیورسٹیزکےوائس چانسلرزاور تعلیمی ماہرین نےشرکت کی، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ نالج پارک کا منصوبہ سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اعلیٰ معیار کی تعلیم اوردیگرجدیدعلوم کےفروغ میں اہم کرداراداکرےگا، انہوں نےکہاکہ منصوبے کے تحت بننے والی یونیورسٹیوں میں صرف اور صرف میرٹ پر داخلے ملیں گےجبکہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ذہین نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دیئے جائیں گے،،اجلاس کے دوران غیر ملکی کنسلٹنٹ نے نالج پارک کے منصوبے کے ابتدائی خدوخال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-