عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد کے بیٹے شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیخ راشد بن محمد کے انتقال کے باعث دبئی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، سرکاری سطح پر کہا گیا ہے کہ سوگ کے ایام کے دوران عرب امارات کا پرچم بھی سرنگوں رہے گا، ذرائع کے مطابق شیخ راشد بن محمد کی موت حرکت قلب بند ہونےکے باعث ہوئی،،ان کی عمر 34 سال تھی،،مرحوم شیخ راشد متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اوردبئی کے حکمران شیخ محمد کےبڑے بیٹے ہیں،شیخ راشدکےانتقال پر پاکستان کی اہم سیاسی قیادت نے اپنے گہرےافسوس اور غم کا اظہار کیا ہے،، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے اپنی تعزیتی پیغام میں عرب امارات کے عوام اورحکومت کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا، پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ دبئی حکومت اورعوام سے اظہارتعزیت کرتے ہیں،