شہر قائد سے تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ تھم سکا

سہراب گوٹھ کراچی میں جھاڑیوں سے نوجوان کی گولیاں لگی تشدد زدہ لاش ملیِ۔ پولیس کے مطابق عدم شناخت کے باعث لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ ادھر کورنگی میں جمعہ کے روز آستانے پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ 4نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش میں رات بھر قیوم آباد، مہران ٹاؤن اور بلال کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔۔ ادھر لانڈھی میں بھی ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔۔۔