پاک بھارت سیریز میں سیاست کا عمل دخل نہیں ہونا چاہیے ۔ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں: مصباح الحق

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لوگ پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس میں سیاست کو شامل نہیں کرنا چاہیے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کرکٹ کا فروغ بہت اہم ہے ،اسکول اور کالجز سے ہی اچھے کرکٹرز سامنے آتے ہیں،ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔بس تمام توانائیوں کو بہتر استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے فٹنس سب سے ہم ہوتی ہے ۔اس پر خاص توجہ دینا ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ جوکھلاڑی سیریزمیں شامل نہیں ہوتے انکو دکھی نہیں ہونا چاہیے،ماضی میں ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوتا رہا۔کھلاڑی محنت کرتے رہیں تو کچھ بھی نامکمن نہیں ہے