ڈرامے سے بھرپور نئی اسپائی تھرلر فلم" برج آف اسپائیز" کا نیا ٹریلر جاری

حقیقی واقعات کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور نِڈرامریکی وکیل کے گِرد گھوم رہی ہے, جس کو سی آئی اے سرد جنگ کے دوران سویت یونین کی قید میں ایک امریکی پائلٹ کو بچانے کا مشکل ترین ٹاسک دیتی ہے۔ سنسنی خیز واقعات پر مبنی اس فلم میں امریکی وکیل کا کردار ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ٹام ہینکس نبھا رہے ہیں, جبکہ دیگر اداکاروں میں بیلے میگنوسین، ایلن الڈا، آسٹن سٹوویل ایمے ریان شامل ہیں۔ تاریخی اورجاسوس ڈرامہ یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال16 اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی