ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم "پوائنٹ بریک" کا دوسرا ٹریلر ریلیز

انیس سو اکانوے میں ریلیز کی جانے والی فلم کی کہانی اور کرداروں پر بنی پوائنٹ بریک نئے انداز میں ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے
فلم میں نوجوان ایف بی آئی ایجنٹ کارپوریٹ فراڈ میں ملوث ایسے افراد کو بے نقاب کرتا نظر آئے گا جو خطرناک کھیلوں کے بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔ لیکن ان ہوشیار مجرموں کا پیچھا کرتے کرتے ایجنٹ کو بھی اپنی جان جوکھوں میں ڈالنا پڑے گی, فلم کی مرکزی کاسٹ میں ٹریسا پالمر،لیوک بریسی، رے ونِسٹون اور ایڈگر رامیریز شامل ہیں جو اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے اداکاری کے خوب جوہر دکھائیں گے، اس سے قبل فلم کے پہلے ٹریلر کو بھی شائقین کی جانب سے کافی پذیرائی ملی تھی جبکہ ایکشن کا شاہکار یہ فلم رواں سال پچیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔