کرکٹرمحمد حفیظ کی بڑی مشکل حل ہوگئی

پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ سے فراڈ کی رقم ڈیفس کے پراپرٹی ڈیلر سے وصول کرکے محمد حفیظ کو دیدی، سی سی پی او لاہور امين وينس نے اپنے دفتر ميں رقم محمد حفيظ کے حوالے کی،،اس موقع پر ڈی آئی جی آپريشنز ڈاکٹر حيدر اشرف اور اعلي پوليس حکام بھي موجود تھے۔ کرکٹر محمد حفيظ نے رقم ريکور کرانے پر پوليس حکام کا شکريہ ادا کيا، کرکٹر محمد حفيظ کے ساتھ ڈيفنس کے پراپرٹي ڈيلرز نے سوا دو کروڑ کا فراڈ کيا تھا، پولیس نے وزیرعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتيش سي آئي اے کے سپرد کي تھی۔