گوجرانوالہ میں سیاسی پارہ چڑھنے لگا،اینٹ کا جواب پتھر سے، مقابلہ ہو گا زوروں کا

اینٹ کا جواب پتھر سے، مقابلہ ہو گا زوروں کا، پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ کو روکنے کیلئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر شعیب بٹ نے یوتھ ونگ کے جوانوں پر مشتمل ڈنڈا بردار فورس تشکیل دیکر انکی تربیت شروع کر رکھی تھی جس پر پی ٹی آئی کا ورکر اتحاد گروپ بھی میدان میں آگیا اور بلا بردار فورس تیار کر لیپی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے بلے لہرا کر بیٹھکیں لگاتے ہوئے لیگی متوالوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ورکر اتحاد گروپ کا کہنا ہے کہ وہ پر امن لوگ ہیں، اپنے قائد کے حکم پر رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے گوجرانوالہ سے روانہ ہوں گےپی ٹی آئی کے ٹائیگرز بلوں سے لیس ہو کر رائیونڈ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے، اس دوران ان کا سامنا ن لیگ کی ڈنڈا بردار فورس سے ہوا تو کسی بڑے تصادم کا خدشہ ہے۔