برطانیہ میں پچیس میٹر بلند پَول پر چڑھنے کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا

دنیا بھر میں آئے روز نت نئے کھیل متعارف کرائے جار ہے ہیں،اور پھر ان کھیلوں سے لطف کا سامان بھی پیدا کیا جاتا ہے،ایسا ہی ایک نیا کھیل پول کلائمبنگ بھی ہے،جس کی چیمپئن شپ کا انعقاد برطانیہ کے علاقے وارکشائر میں کیا گیا،اس کھیل میں ایک کھلے میدان میں بلند و بالا پول نصب کئے جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو اپنی پھرتی اور تیزی سے بلندی پر چڑھنے کی مہارت کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جاتاہے،جو کھلاڑی سب سے پہلے پول کے آسمان کو چھوتے ہوئے سرے تک پہنچتا ہے،فاتح قرار پاتا ہے،،یہ کھیل شمالی امریکہ کے مشہور لکڑہاروں سے متاثر ہو کر شروع کیا گیا ہے جو منٹوں سیکنڈوں میں بلند و بالا درختوں پر چڑھ جاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے درختوں کو ٹہنیوں سے بالکل صاف کر دیتے ہیں،منتظمین کا کہنا ہے کہ پول کلائمبنگ کا کھیل محفوظ بھی ہے اور جسم کو تندرست و توانا بنانے کا ذریعہ بھی،یہ جلد ہی پوری دنیا میں مقبول ہو جائے گ