پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے، حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ہوا، امریکا نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کے عہد کے پابند ہیں۔
مقبوضہ وادی میں انتہائی سخت کرفیو،،، جگہ جگہ چیک پوسٹیں،،، سختی ایسی کہ چڑیا بھی پر نہ مارے، اس کے باوجود اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ؟؟؟؟
اقوام متحدہ کے اجلاس سے پہلے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت نے ڈرامہ رچایا اور پھر وہی پاکستان پر گھسے پٹے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا،،مودی سرکار کے وزرا اور بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا
پاکستان نے بھارت کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے،، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکام کے بے بنیاد اور غیرمصدقہ الزامات کی تردید کرتا ہے، باقاعدہ تحقیقات سے پہلے پاکستان پر الزامات افسوسناک ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی درست نہیں۔۔ ادھر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا بھی ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا،، پاک فوج نے بھارتی الزامات کو قبل از وقت اور بے بنیاد قرار دیا ۔ ادھر امریکا نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنے مضبوط تعاون کے عہد کے پابند ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل تہتر ویں دن بھی صورتحال کشیدہ ہے،،، فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کے ڈرامے کے بعد بھارتی فوجی دہشتگرد بھوکے بھیڑیوں کی طرح کشمیریوں پر جھپٹ رہے ہیں،،درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا گی،، وادی میں کرفیو موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند ہیں۔۔
اڑی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بھارتی ڈرامے کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا، بھارتی فوجی درندے بھوکے بھیڑے کی طرح گھروں کشمیریوں کے گھروں میں چھاپے مار رہے ہیں، گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حملے کے بعد اب تک درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرلیا گیا۔۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر، پلواما، اور بارہمولا سمیت وادی کے تمام اضلاع میں کرفیو میں مزید سختی کردی گئی، کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے بھارتی فوج کو طاقت استعمال کرنے کی پوری چھٹی دے دی گئی۔وادی میں سڑکوں پر بھارتی فوجی دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، دکانیں، مارکیٹیں بند ہیں،انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی معطل ہیں، کشمیری گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔۔۔ حریت رہنماؤں نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو شہید کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نوجوانوں کو چن چن کر نشانہ بنا رہی ہے