کراچی میں عید کے سات روز بعد بھی آلائشیں نہ اٹھائی

یہ ہے کراچی کا مصروف ترین کاروباری علاقہ کریم آباد جہاں پر عید کے ساتویں روز بھی جانوروں کی الائشیں اور دیگر باقیات پلوں کے نیچے سڑکوں گلیوں اور فٹ پاتھوں پرپڑی ہیں۔ شہر کی مصروف ترین شاہراؤں پر چٹائیاں،گوشت لیجانے والی ٹوکریاں اور دیگر سامان بھی پڑا نظر آتا ہے۔ صفائی کا کام کروانے کیلئے منتخب بلدیاتی نمائندے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کا عملہ غائب ہے۔ الائشوں سے اٹھنے والے تعفن سے شہری ازیت کا شکار ہیں
عید الاضحی کے بعد انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر قائد میں صفائی اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا کام مکمل نہیں ہوسکا ۔ الائشوں اور باقیات کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے سپرے بھی نہیں کیا گیا۔ کیمرامین فرحان احمد کے ساتھ راشد خان وقت نیوز کراچی