فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
پیرس کے نواحی شہر کرائی میں فرانس پاکستان ایجوکیشن کلچرل ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بیرون ممالک مقیم تمام لوگ آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور پاکستان کا نام روشن کریں،،کرائی کے میئر جان کلوڈ ویلمان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی،انہوں نے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی اور انکے کردار کو سراہا،