قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر کی زندگی کا نیا سفر شروع ہونے جارہا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کے لیے ہو گئے ہیں تیار۔ محمد عامر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے لاہور میں ہوگا۔ محمد عامر بارات پر گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کریں گے جبکہ گولڈن کھسا اور میرون کُلا پہنیں گے۔۔ محمد عامر کی رسم حنا آج ہو گی جس کے لیے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔۔محمد عامر نے اپنے مختصر کرکٹ کیریئر میں تو بہت سارے اتار چڑھاؤ دیکھ لیے ہیں لیکن فاسٹ باولر زندگی کے نئے سفر میں کیسا کردار نبھائیں گے،یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا،