وقت کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتے عالمی منظر نامے پر ڈالتے ہیں نظر ورلڈ راؤنڈاپ میں

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں الشباب نے اہم فوجی کمانڈر کے کانوائے پر خودکش حملہ کیا ہے،، جس کے نتیجے میں جنرل روبلے جمالے اور ان کے سات محافظ مارے گئے،
افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ کابل کے ضلع کاراباغ اور صوبہ فریاب میں زمینی اور فضائی کارروائیا٘ں کی ہیں، جن میں آٹھ طالبان اور ایک پولیس اہلکار مارے گئے،
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی حکومت کو امریکا کے خلاف ثابت قدم رہنے کی تلقین کردی، کہتے ہیں واشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تنازعات میں تہران کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے،
تھائی لینڈ کے دریائے چاؤبھرایا میں ایک مسافر کشتی پل سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گئی،، حادثے میں تیرہ افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوگئےچین کے مغربی صوبہ کن گائی میں سیمنٹ بنانے والی ایک فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے،، جس کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے