کرنسی اسمگلنگ کيس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے توہین عدالت کیس میں اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

ماڈل ايان علی کے وکيل لطیف کھوسہ نے سپريم کورٹ ميں جواب جمع کرايا۔ جواب ميں ایان علی نے مؤقف اختيار کيا کہ انسپکٹر اعجازقتل کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ قتل کے وقت وہ جیل میں تھیں۔ مقتول کے لواحقین نے میرے خلاف بے بنیاد درخواست دائر کی۔ جواب ميں کہا گيا کہ تفتیشی اداروں کی جانب سے ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ماڈل ايان علی نے عدالت سے جان کی حفاظت کیلئے احکامات جاری کرنے کی بھی استدعا کی۔ سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی